بیگم کلثوم نواز کی حالت ناساز،7ہفتوں میں وزن تشویشناک حد تک کم

 
0
21002

لندن ،اکتو بر25(ٹی این ایس):7ہفتوں میں بیگم کلثوم نواز کا تشویشناک حد تک کم ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز اس وقت شدید علیل ہونے کے باعث لندن میں زیر علاج ہیں ۔7ہفتوں کے دوران بیگم کلثوم نواز کا وزن تشویشناک حد تک کم ہو گیا ۔بیگم کلثوم نواز کے ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ بھی بیگم کلثوم نواز کی حالت سے پریشان ہیں ۔صورتحال کی پیجیدگی جاننے پر مریم نواز ،حسین نواز سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں ۔اس صورتحال میں مریم نواز ، حسن نواز اور میاں محمد نواز شریف نے لندن میں حسین نواز اور بیگم کلثوم نواز کے ڈاکٹر سے رابطہ کیا اور بیگم کلثوم نواز کی احوال پرسی کی۔