عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے ملک لوٹ رہے ہیں،روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والے نے قبرستان بھی نہیں دیا، شیخ رشید

 
0
579

ملتان،اکتو بر27(ٹی این ایس) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے ملک لوٹ رہے ہیں،روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والے نے قبرستان بھی نہیں دیا،ایسے شخص کو پاکستان میں ریاست کی اجازت نہیں جو جائیداد ملک سے باہر رکھے، سی پیک کے خلاف نہیں ہم بھی پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں،پاکستان کو ایشن ٹائیگر بنانے والے نے اپنے بیٹوں کو ٹائیگر بنادیا،وہ وقت دور نہیں جب کمیشن خوروں پر یہ زمین تنگ کردی جائے گی، چین میں کرپشن کرنے پر دوسو لوگوں کوگولیاں ماری گئیں۔

جمعہ کوملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عوام ٹیکس اس لیے نہیں دیتے کہ انہیں چوری کرکے باہر بھیجا جائے، محنت سے روزی کمانے والوں پر بددیانت اور کمیشن خور مسلط کیے جاتے ہیں،ووٹوں سے منتخب ہونے والے ملک کو لوٹ رہے ہیں،چینی سفیر نے بتایاکہ چین میں 200 لوگوں کو کرپشن پر گولیاں ماری گئیں،میٹرو منصوبے میں چوری کرنیوالوں کو میٹرو پر گولیاںماری جائیں گی۔

وہ وقت دور نہیں،جب کمیشن خوروں پر یہ زمین تنگ کردی جائے گی۔ملتان میٹروچوری کا منصوبہ ہے،ہم نے کیا قصور کیا ہے،جوہم پر ایسے حکمران مسلط کیے جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایک نے کہا کہ روٹی،کپڑاا ورمکان دوں گا لیکن قبرستان بھی نہیں دیا،ایک نے کہا کہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائوں گا،بیٹوں کو ٹائیگربنادیا۔یہ لوگ معافی مانگ کر سعودی عرب گئے،اورمحل میں رہتے رہے۔ایسے شخص کو پاکستان میں سیاست کی اجازت نہیں جو جائیداد ملک سے باہر رکھے۔سی پیک کے خلاف نہیں،ہم بھی سی پیک کی ترقی چاہتے ہیں،نوازشریف نے قریبی حلقوں کو کہا کہ سارا مال نوازشریف کھاگیاہے یہ عوام کا نام لیکر سڑکیں بنواتے ہیں،حکمران کہتے ہیں کہ ختم نبوت کا قانون بدلنے میں غلطی ہوگئی۔