وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ آبائی علاقہ میں ادا کر دی گئی

 
0
372

ملتان اکتوبر 25 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ ،سابق وفاقی وزیر مخدوم پیر شجاعت حسنین قریشی کی اہلیہ اوروفاقی وزیر مملکت مخدوم پیر ظہور حسین قریشی کی والدہ محترمہ جو کہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں ہیں انکی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ 44 پندرہ ایل میاںچنوں کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں ادا کی گئی ۔
نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی معروف سیاسی سماجی شخصیات سمیت سابق وفاقی وزیر پیر محمد اسلم بودلہ، صوبائی وزیر پیر علی عباس شاہ، سابق رکن صوبائی اسمبلی پیر عارف زمان قریشی، پیر حیدر زمان قریشی، سابق صوبائی وزیر مہر عامر حیات ہراج، سابق صوبائی وزیر رانا بابر حسین جاپانی کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی 27، اکتوبر اتوار صبح 10 بجے انکے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی ۔مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔