متعلقہ تھانہ کے انسپکٹر کوفوری چالان پیش کرنے کاحکم

 
0
322

ملتان جولائی17(ٹی این ایس )ایڈیشنل اینڈڈسٹرکٹ جج نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ان کے بھائی اسلم شاہین کاچالان پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر چالان پیش نہ ہوا تو تفتیشی افسر کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔پیرکوایڈیشنل اینڈڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے مرکزی ملزم وسیم اورحق نوازکوعدالت میں پیش کیاتاہم قندیل بلوچ کے بھائی اسلم شاہین کاچالان پیش نہ کیاجاسکاجس پرایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ جج نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ تھانہ کے انسپکٹرکوفوری اسلم شاہین کاچالان جمع کرانے کاحکم دیا،اس موقع پر تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم اسلم کا چالان پیش کرنے کی مہلت دی جائے، جج نے استفسار کیا کہ ملزم اسلم شاہین کا چالان پیش کرنے میں کیا رکاوٹ ہے۔تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ملزم اسلم کی ضمانتوں کی مصدقہ کاپی نہیں ملی، عدالت نے کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے خبردار کیا کہ آئندہ سماعت پر چالان پیش نہ ہوا تو تفتیشی افسر کیخلاف مقدمہ درج ہوگا