ٹریفک پولیس پشاورکا منفرداقدام،ایمبولینسزکوراستہ دینے کیلئےآگاہی سٹیکرز مہم شروع

 
0
508

پشاور ،اکتو بر 29(ٹی این ایس): ٹریفک پولیس پشاورنے پبلک گاڑیوں کیلئے ایمبولینسزکوراستہ دینے کیلئے منفردمہم شروع کردی،مہم کے دوران آگاہی پمفلٹ اور سٹیکرزتقسیم کیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہربھرکی سڑکوں پرگاڑیوں ،موٹرسائیکلزاور رکشوں کیلئے ایمبولینسزکو فوری راستہ دینے کی مہم شروع کردی ہے۔ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں میں آگاہی پمفلٹ اور سٹیکرزتقسیم کیے۔ان سٹیکرزپردرج ہے کہ میں عہد کرتاہوں ایمبولینس کو فوری راستہ دوں گا۔اسی طرح گاڑیوں پرسٹیکرزلگاکرڈرائیوروں سے عہد بھی لیاجانے لگاہے کہ ایمبولینس کو فوری راستہ دیاجائے۔