ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور معیشت ترقی کی طرف گامزن ہیں ،عوام کے اعتماد سے پاکستان بدلیں گے، احسن اقبال

 
0
327

نارووال اکتوبر 29(ٹی این ایس)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور معیشت ترقی کی طرف گامزن ہیں ،عوام کے اعتماد سے پاکستان بدلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں ہفتہ کی شب ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ2013ء میں ہم نے پاکستان بدلنے کا نعرہ دیا تھا اب ہم پاکستان بدل رہے ہیں۔توانائی کا بحران ختم کر کے اندھیروں کا خاتمہ کیااور2018میں لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم ہو جائے گی، دہشت گردوں کی کمر توڑ کر ملکی معیشت کو مضبوط کیا گیا جو اب ترقی کی جانب رواں دواں ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے اس ترقی کا کوئی فارمولہ ہے تو سامنے لائیں انہوں نے کے پی کے میں کچھ نہیں کیا۔حکومت چین کے تعاون سے کراچی تا پشاور ایک نئی ٹرین چلائے گی جس پرآٹھ ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ نارووال میں یونیور سٹیوں کا جال بچھا دیا گیاہے، ریلوے اسٹیشن اور ایک انٹرنیشنل معیار کا سپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کے آخری مراخل میں ہیں جس سے نوجوان کو صحت مند سرگرمیاں میسر آئیں گی۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔