پنجاب ایک بار پھر اکٹھا ہو گیا،سکھوں کی عقیدت دیکھ کر میری آنکھوں میں آںسو آ گئے

 
0
307

نارووال نومبر 11 (ٹی این ایس): گردوارہ دربار کرتار پور کا نئے سرے سے تعمیر کا افتتاح ہو گیا ہے اس موقع پر تمام سکھ برادری بہت جذباتی دکھائی دیتی ہے جس کا عملی مظاہرہ ہم نے 9 نومبر کو کرتاپور کی افتتاحی تقریب میں دیکھا۔کرتاپور راہداری کی تقریب میں ہزاروں سکھ یاتری 1947ء کی تقسیم کے بعد پہلی بار پاکستان کے پنجاب میں گوردوارہ دربار صاحب تشریف لائے،سکھ یاتریوں کو دربار صاحب تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس کا انتطام بھی کیا گیا تھا۔
بھارتی صحافی نے شٹل سروس چلانے والے ایک ڈرائیور سے گفتگو کی اور ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپلوڈ کر دی۔ڈرائیور نے بھارتی صحافی کو بتایا کہ میرا نام صدام حسین ہے اور تعلق پنجاب کے علاقے سچا سودا سے ہے۔صدام نے کرتاپور راہداری کے افتتاح کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنی خوشی کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اتنی خوشی آپکو بھی نہیں ہو رہی ہو گی جتنی اُنہیں ہو رہی ہے اور میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

صدام نے کہا کہ پنجاب ایک بار پھر اکٹھا ہوگیا ہے ہماری بانہیں ہمیشہ آپ کے لیے کھلی ہوئی ہیں۔میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں اپنے جذبات کو لفظوں میں بیان کر سکوں۔پاکستانی ڈرائیور نے مزید کہا کہ مجھے سکھوں کے بارے میں زیادہ معلوم نہیں مگر وہ سکھ یاتریوں کو گردوارہ صاحب میں دیکھ کر بہت خوش ہو رہے ہیں۔سکھ یاتریوں کی عقیدت دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے مسلمان حج کے لیے جاتے ہیں۔
پاکستانی ڈرائیور صدام حسین نے عمان میں ساتھ کام کرنے والے اپنے سکھ دوستوں کو بھی یاد کیا۔پاکستانی ڈرائیور اور بھارتی صحافی کے مابین ہونے والی