ڈپٹی میئرکراچی ارشدوہرہ کا پی ایس پی میں شمولیت کااعلان

 
0
495

کراچی اکتوبر 29(ٹی این ایس): پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیوایم پاکستان کی بڑی وکٹ گرادی،ڈپٹی میئرکراچی ارشدوہرہ نے پی ایس پی میں شمولیت کااعلان کردیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئررہنماء اور ڈپٹی میئرکراچی ارشد وہرہ نے پی ایس پی قیادت سے ملاقات کی۔جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پرارشدوہرہ نے پی ایس پی میں شمولیت کااعلان کردیاہے۔باقاعدہ اعلان پریس کانفرنس میں کیاجائے گا۔ڈپٹی میئرارشدوہرہ معروف کاروباری شخصیت ہیں اور مانچسٹرسے ماسٹرکی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔