شکریہ نواز شریف،آج پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی، مریم نواز

 
0
2596

لاہو ر،اکتو بر29(ٹی این ایس):سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے کہا ہے کہ شکریہ نواز شریف،آج پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی۔ ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ تحفظ اور امن سب کے لیے بحال ہوگیا، کیا پانچ سال پہلےکوئی ایسے میچ کرانے کا سوچ بھی سکتا تھا؟ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت سے پہلے ملک میں روزدہشت گردی ہوتی تھی، دیکھیے پاکستان کی بہتری کے لیے چیزیں کس طرح تبدیل ہوئی ہیں۔