جو جتنی گالیاں دے گا اسے اتنی ہی شہرت ملے گی: سید خورشید شاہ

 
0
338

لاہور ، فروری 07 (ٹی این ایس): قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ پاکستان میں آج کل مقبولیت کا معیار صرف گالم گلوچ رہ گیا ہے جو جتنی گالیاں دے گا اسے اتنی ہی شہرت ملے گی۔لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے سر کٹ گئے لیکن پاکستان توڑنے کی بات نہیں کی بانی پیپلزپارٹی کو پھانسی دی گئی، بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا لیکن پھر بھی پاکستان کی بات کرتے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہاکہ کوشش کرتا ہوں کہ زبان سے اچھی بات نکلے لیکن پاکستان میں آج کل مقبولیت کا معیار صرف گالم گلوچ رہ گیا ہے جو جتنی گالیاں دیتا ہے اسے اتنی ہی شہرت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیر کا ذکر نہ کرنے پر بہت افسوس ہوا، یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طور پر منانا چاہئے، ہمارے دور میں مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کے مسئلے پر بہت کام کیا، ہزار سال جنگ کی بات بھی ہماری قیادت نے کی تھی ہم کشمیریوں کا مرتے دم تک ساتھ دیتے رہیں گے۔