عوامی خدمت کے جذبے سے عاری عناصر کو پنجاب کی ترقی بھی آنکھ نہیں ‘پرویز ملک 

 
0
275

لاہور مارچ 21(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کرنے والوں کی کارکردگی اپنے صوبوں میں صفرکے برابر ہے،یو ٹرن، دھرنا، الزام تراشی اور جھوٹ نیازی زرداری کی پہچان ہے،عوامی خدمت کے جذبے سے عاری عناصر کو پنجاب کی ترقی بھی آنکھ نہیں بھاتی،آئندہ انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے منفی سیاست کا احتساب کریں گے، نیازی صاحب! دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہونے کا وقت آن پہنچا ہے، انتخابات میں عوام ترقی مخالفین کا محاسبہ کریں گے، ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کا تاریخی کارنامہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،میاں مرغوب احمد،ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی،سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹراسداشرف،عامر خان،تنویر ضیا بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ،دھرنوں اور لاک ڈاؤن کی منفی سیاست کے باوجود ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا جبکہ خالی نعروں سے نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام میں مایوسی پھیلائی اورملک کی خوشحالی کے سفر کو روکنے کی سازش کی۔ شکست خوردہ ان عناصر کی سیاست جھوٹ، بے بنیاد الزامات اوردشنام طرازی کے گرد گھوم رہی ہے۔