لاہور کے چاروں گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی تقسیم اور گندم وصول کا عمل جاری 

 
0
475

لاہور 8مئی(ٹی این ایس) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے کہا ہے کہ لاہور کے چاروں گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی تقسیم اور گندم وصول کا عمل جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چاروں گندم خریداری مراکز پر 80558باردانہ کو تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ39511گندم کی بوریاں چاروں مراکز پر اب تک وصول کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برقی سنٹر پر19299باردانہ کسانوں کو دیا جا چکا ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ رکھ چھبیل سنٹر پر 15664باردانہ دیا گیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاہنہ نو میں 31453باردانہ دیا گیا ہے اور رائیونڈ میں 14142باردانہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں میں ابھی بھی باردانہ کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز گندم خریداری سنٹرز پر سارے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرز پر کسانوں کے بیٹھنے ،پینے کے پانی اور دیگر انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔