جی سی یو نیورسٹی میں ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے امن واک کا انعقاد

 
0
353

لاہور 8مئی(ٹی این ایس)گو رنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہور میں ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے امن واک کا انعقاد جس کی قیادت شعبہ فلسفہ کی صدر ڈاکٹر ثو بیہ طاہر اور ڈین آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر طاہر کامران نے کی جبکہ واک میں طلباء اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔واک میں شرکا ء نے بینرز اور پلے کا رڈ اٹھا رکھے تھے جن پر امن و سلامتی ، مذہبی رواداری ،بر داشت ،تحمل اور عدم تشدد جیسے نعرے درج تھے ۔اس مو قع پرشعبہ فلسفہ کی صدر ڈاکٹر ثو بیہ طاہر کا کہنا تھا کہ اس ملک میں ہر شہری کو بر ابری کا حق حا صل ہے ،شہریو ں کے جان و مال وآبرو کا تحفظ ریا ست کا فر ض ہے اور ہم تشدد کے خلاف پر امن مزا حمت جا ری رکھے گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کہ ملک میں امن و سلامتی ، مذہبی رواداری ،بر داشت ،تحمل اور عدم تشدد کے فروغ کے لیے حکومت ، سیاسی شخصیات ، مذہبی سکالز، میڈیاء اور تعلیمی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ واک کا مقصد ہزارہ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ملک میں نسلی ، لسانی و فرقہ وارانہ تشدد کی مزمت کر نا ہے۔