سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں (آج )2بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے

 
0
313

لاہور مارچ 21(ٹی این ایس) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج ( جمعرات ) 2بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے ۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 3رکنی بنچ سندھ پولیس میں آؤٹ آف ٹرن ترقیوں کے کیس کی سماعت کرے گا ۔عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو بھی طلب کر رکھا ہے ۔جبکہ جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں 2رکنی بنچ بھی سماعت کرے گا جس میں جسٹس شیخ عظمت سعید شامل ہیں ۔