نیب خیبرپختونخوا ، بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف انکوائری اور ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری

 
0
678

پشاور،اکتو بر29(ٹی این ایس) : نیب خیبرپختونخوا نے بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف انکوائری اور ریفرنسز دائر کرنے کی منطوری دے دی۔ قومی احتساب بیورو خیبرپختونخو کے ریجنل بورڈ اجلاس میں سابق ڈپٹی کمشنر شانگلہ دلدار دانش اور دیگر کیخلاف بارہ کروڑ تیس لاکھ روپیکرپشن کی تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔ نیب کے مطابق ڈپٹی کمشنر پر دو ہزار سولہ کے سیلاب کیبعدانفرااسٹرکچرکی بحالی میں مبینہ خردبرد کا الزام ہے۔

ڈی سی اختیارات کاغلط استعمال کرتے ہوئے اشتہارات کے بغیرٹھیکے دیئے۔ اختیارات کے ناجائزاستعمال پرپاکستان اسٹیٹ آئل اور کسٹم کے سات افسران کے خلاف ریفرنس دائرکرنیکی منظوری دی گئی۔ نیب کے مطابق ملزمان نیافغانستان برآمدکی جانیوالی پٹرولیم مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فروخت کیں۔ مقامی مارکیٹ میں فروخت سے قومی خزانے کودو کروڑتیس لاکھ روپے کانقصان ہوا۔ بورڈ نے غیر قانون اثاثے بنانے پر ڈائریکٹر پی ڈی ایامین الدین کیخلاف ریفرنس دائرکرنیکی بھی منظوری دی