سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا

 
0
556

اسلا م آباد،اکتو بر29(ٹی این ایس):سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا، نواز شریف جمعہ 3نومبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہونےکےلیے جمعے سے پہلے پاکستان پہنچ جائیں گے۔ احتساب عدالت نے جمعہ 3نومبر کو نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طلب کررکھا ہے۔