مفتی عبدالقوی کی پولی گراف ٹیسٹ رپورٹ ملتان پولیس کو مل گئی

 
0
367

ملتان،اکتو بر29(ٹی این ایس):قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم مفتی عبدالقوی نے کیا سچ بولا، کیا جھوٹ، اب سب پتا چل جائے گا، مفتی عبدالقوی کی پولی گراف ٹیسٹ رپورٹ ملتان پولیس کو مل گئی۔ قندیل بلوچ قتل کیس کے نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کا پولی گراف ٹیسٹ لاہور میں 25 اکتوبر کو کروایا گیا، ملتان پولیس کے مطابق رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جسے جلد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب قندیل کے والدین کو تھانے بلا کر مفتی عبدالقوی کے روبرو بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں، ملزم عبدالقوی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کل ختم ہو گا۔