میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ ختم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

 
0
375

لاہور اکتوبر 30 ( ٹی این ایس) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ ختم کرنے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ کی وجہ سے لاکھوں طلبہ اور والدین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔میڈیکل کالجز انٹری ٹیسٹ کے پیپرز لیک ہونے سے طلبہ میں تشویش پائی جا رہی ہے۔اکثر پیپر آؤٹ آف کورس ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ذہین طلبہ بھی پیر پاس نہیں کر پاتے۔ لہٰذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ طلبہ کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کو فوری ختم کیا جائے ۔