تین ایڈیشنل سیشن ججز کی عدالتیں تبدیل کر دی گئیں ،نوٹیفکیشن جاری

 
0
561

لاہور اکتوبر 21(ٹی این ایس)تین ایڈیشنل سیشن ججز کی عدالتیں تبدیل کر دی گئیں ۔ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی کے کیسز سیشن جج انوارا للہ کی عدالت میں منتقل کر دئیے گئے ۔ایڈیشنل سیشن جج انوار اللہ کے کیسز سیشن جج عبد الستار لنگا جبکہ سیشن جج عبد الستار لنگا کے کیسز سیشن جج محمد اشفاق کی عدالت میںمنتقل کر دئیے گئے ۔سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جبکہ سیشن ججز نے نوٹیفکیشن کے مطابق کام بھی شروع کر دیا ہے۔