خیرات ،صدقے کی رقم سے جوا کھیلنا کہاں کی انسانیت ہے ،قوم عمران نیازی سے ذریعہ آمدنی پوچھتی ہے ‘ پیپلز پارٹی

 
0
877

لاہور اکتوبر 30(ٹی این ایس) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ عمران خان آمریت کا پالا اور مشرف کی توسیع ہے،نعرے بازی کی بجائے اپنی جماعت سے کرپشن کا خاتمہ کریں ، دہشتگردوں کا بدنام زمانہ حامی کس منہ سے شہیدوں کی جماعت پر الزام لگا رہا ہے،عمران خان پہلے بنوں جیل توڑنے والے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کریں۔پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ،عمران نیازی عوام کو ہنڈی پر اکساتے رہے ہیں ۔لیکن وہ قوم کو بچہ نہ سمجھیں ، قوم عمران نیازی سے ذریعہ آمدنی پوچھتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری غریب عوام اور نیازی ٹیکس چوروں کی جھرمٹ میں ہے ،عمران نیازی عدالت کو سچ بتائیں بنی گالا محل کیسے بنا ۔خیرات اور صدقے کی رقم سے جوا کھیلنا کہاں کی انسانیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دشمنی عمران خان کی سیاسی گھٹی میں شامل ہے، عمران خان آمریت کا پالا اور مشرف کی توسیع ہے،نہ صرف مشرف کی تاریکی اس کے ساتھ ہے بلکہ عمران خان باتیں بھی مشرف والی کر رہا ہے ، مشرف نے عمران خان کی طرح احتساب کا نعرا لگا کر ملک کو لوٹا ،مشرف نے کرپٹ ترین ٹیم بنا کر کرپشن کے خاتنے کا ڈرامہ کیا،عمران خان کی ٹیم بھی مشرف کی طرح کرپٹ ترین ہے،کرپشن کے خلاف نعرے بازی کے بجائے عمران خان پہلے تحریک انصاف سے کرپشن کا خاتمہ کریں ۔ رہنماؤں نے کہا کہ دہشتگردوں کا بدنام زمانہ حامی کس منہ سے شہیدوں کی جماعت پر الزام لگا رہا ہے ،عمران خان پہلے بنوں جیل توڑنے والے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کریں ۔سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے ورثا کو بھی ابھی تک عمران خان کے جواب کا انتظار ہے۔