بھائیوں میں رنجش، مشترکہ ملکیتی پیٹرول پمپ کے منیجر پر جعلی مقدمہ کا اندراج،منیجر کی آر پی او راولپنڈی سے انصاف کی اپیل،غیر جانبدرانہ تحقیقات کا مطالبہ

 
0
938

راولپنڈی اکتوبر 30(ٹی این ایس )تھانہ بنی کے علاقے میں واقع   چار بھائیوں کے مشترکہ پیٹرول پمپ  میں ایک بھائی نے پولیس کے ساتھ ساز باز کرکے عرصہ دراز سے کاروبار کو چلانے والے سب بھائیوں کے قابل بھروسہ  منیجر کے خلاف حقائق کے منافی مقدمہ درج کروا دیا۔ایک پارٹنر بھائی نے اپنے دیگر بھائیوں کے ساتھ رنجش کی بنا پر مشترکہ  ملکیتی  پیٹرول پمپ کے منیجر کو جعلی مقدمہ میں پھنسوا کر   باقی بھائیوں کو  مبینہ طور پر دھمکی دے رہا ہے کہ وہ    ان کو بھی پھنسوا دیگا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ بنی میں واقع ایک   پیٹرول پمپ کا منیجر مہربان  جو کہ 2010 سے مذکورہ  پیٹرول پمپ  کا کاروبار چلا رہا تھا۔کاروبار کی تمام اکاؤنٹس کی  تفصیلات سیل انکم اور اخراجات وغیرہ  کا ریکارڈ منیجر کے کنٹرول میں تھا  تاہم اپنے فرائض کو ہمیشہ احسن طریقے سے سرانجام دینے والے منیجر کو  بھائیوں کی آپس کی رنجش میں ایک بھائی  شیخ جاوید احمد کی جانب سے اسےقربانی کابکرا بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم پیٹرول پمپ کے اس کاروبار میں شامل دیگر بھائیوں  جن میں شیخ کاشف اور شیخ خالد  شامل ہیں ،نے آر پی او راولپنڈی سے استعداء کی ہے سینئر اور ایمانت دار  پولیس آفیسرکی سربراہی میں ایک کمیٹی کا قیام کیا جائے تاکہ واقع کی شفاف انکوائری ہو سکے ۔اور بے گناہ منیجر کو حراساں ہونے سے بچایا جائے۔