اسلام آباد ہائیکورٹ  نے کرپشن کے الزامات میں گرفتار پاکستانی نژاد امریکی شہری کی امریکہ حوالگی روک دی ہے

 
0
339

اسلام آباد، اکتوبر 30 (ٹی این ایس) : ہائیکورٹ نے امریکہ میں کرپشن  کے الزامات میں مطلوب پاکستانی نژاد امریکی شہری مجاہد پرویز کی امریکہ کو حوالگی کو  فوری طور پر روک دیا ہے۔عدالت نے حکومتی وکیل سے کہا کہ جیل سپریٹنڈنٹ کو فون کے ذریعے عدالتی احکامات سے متعلق فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔

اڈیالہ جیل میں مقید مجاہد پرویز  جو 1972 سے 2012 تک امریکہ میں رہے ہیں   اور پر 30 ملین ڈالر کی کرپشن کا الزام ہے۔

مجاہد پرویز کو ، وکیل درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ امریکی حکومت کی درخواست پر چیف کمشنر اسلام آباد نے مجاہد پرویز کی حوالگی کا حکم دیا ہے اور کچھ ہی دیر میں انھیں امریکہ کے حوالے کردیا جائے گا چنانچہ عدالت فوری حوالگی روکنے کے احکامات جاری کرے۔ درخواست گذار نے کہا کہ  1992 میں سزا پانے کے بعد ملزم جو فارمیسی کے کاروبار سے وابستہ تھا، کا امریکہ میں فارمیسی کا لائسنس منسوخ ہوچکا ہے۔

درخواست گذار نے کہا کہ چیف کمشنر کی انکوائری میں مجاہد پرویز تمام تر الزامات کو مسترد کرچکے ہیں،امریکہ نے وزارت خارجہ کے ذریعے مجاہد پرویز کی۔حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔