محترمہ مہناز سعید صاحبہ چیئر پرسن وزیر اعلی پنجاب کا اڈیالہ جیل کا دورہ

 
0
637

اسلام آباد/راولپنڈی ستمبر 20 (ٹی این ایس): مورخہ 20 ستمبر 2019 کو محترمہ مہناز سعید صاحبہ چیئر پرسن وزیر اعلی پنجاب شکایات سیل نے وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر جیل ہذا کا وزٹ کیا۔ جیل ہذا پہنچنے پر ثاقب نذیر چوہدری سینئر سپرٹنڈنٹ جیل اور محمد اکرم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ جیل کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

معزز مہمان نے خواتین وارڈ، کچن اسیران، جیل ہسپتال، بی کلاس اور تمام بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔ معزز مہمان ہسپتال میں داخل اسیران کو ملیں اور انتظامیہ کی جانب سے مریضان کو مہیا کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

معزز مہمانوں نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ جیل کے اندر مقید اسیران کو فلٹر شدہ پانی فراہم کرنے، صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور اسیران کو دی جانے والی طبی و دیگر سہولیات پر جیل انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔