پاکستان ،بھارت عسکری حکام کا ہاٹ لائن پر رابطہ ،پاکستان کا سول آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج

 
0
377

راولپنڈی،اکتوبر 30 (ٹی این ایس): پاکستان اور بھارت کے عسکری حکام کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس کے دوران پاکستانی حکام نے بھارت کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی طرف جاری پریس بیان مین کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم او ز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔پاکستانی ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد نے بھارت کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ ڈی جی ایم اونے کہا کہ بھارتی افواج سول آبادی بالخصوص بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔بھارت ایسا کر کے 2003کے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب رہنے والیکشمیری ہمارے اپنے ہیں۔