نوازشریف کل وطن واپس پہنچیں گے،سابق وزیراعظم نے ٹکٹ بک کروالیا

 
0
2252

 لندن، نو مبر01(ٹی این ایس): سابق وزیراعظم میاں نوازشریف آج برطانیہ سے روانہ ہوں گے اور کل صبح وطن واپس پہنچیں گے۔زرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا ہے اور کل صبح اسلام آباد پہنچیں گے۔نواز شریف آج لندن سے روانہ ہوں گے اور پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے زریعہ وطن واپس آئیں گے۔قبل ازیں لندن میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اپنے صاحبزادے سلمان شہباز اور صاحبزادی کے ہمراہ پارک لین فلیٹ پہنچے اور بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

اس موقع پر نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان طویل ملاقات بھی ہوئی جس میں حسن نواز، حسین نواز اور سلمان شہباز بھی موجود تھے۔ملاقات میں اتفاق رائے ہوا کہ شریف فیملی کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں تاہم خاندان متحد ہے اور سازشوں کو ملکر ناکام بنائیں گے۔ملاقات میں سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر بھی مشاورت ہوئی اور طے پایا کہ مریم نواز، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز مل کر کام کریں گے۔نوازشریف نے تینوں بچوں کے درمیان رابطے بھی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔