خطر ناک دہشتگرد بچ نہیں پائیں گے ، حکومت نے 41دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے ایک خفیہ سپیشل فورس بنا دی

 
0
410

لاہور،نو مبر01(ٹی این ایس) :حکومت نے 41دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے ایک خفیہ سپیشل فورس بنا دی ہے ،جن دہشگردوں کے سر پر کروڑوں روپے کے انعام مطلوب ہیں ان کو آئندہ چند روز میں گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔وزرات داخلہ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردی ،اغوا برائے تاوان ،قتل، پولیس مقابلے ،پولیس افسران ،بیورو کریٹس اور سیاسی شخصیات کے قتل و سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث دہشت گرد اور مختلف دہشگرد تنظیموں کے انتہائی مطلوب ملزمان پر کروڑوں روپے اعلان کے باوجود بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ،ان 41دہشتگردوں کا تعلق داعش،لشکر جھنگوی ،تحریک طالبان ،حزب امجاہدین سمیت مختلف تنظمیوں سے ہے ،جبکہ سپیشل فورس ان کی جلد گرفتاری عمل میں لانے کے لئے کوشش کرئے گی اور بیرون ممالک کی خفیہ ایجنسیاں بھی ان کی مدد کریں گی ۔