مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتی، عمران خان کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، پارٹی میں کسی عہدے یا ٹکٹ کا ہرگز کوئی لالچ نہیں ہے: فوزیہ قصوری  کی وضاحت

 
0
449

لاہور،اپریل 10(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کی بانی رہنما فوزیہ قصوری  نےپارٹی کے سربراہ عمران خان کے الزامات  پر ردعمل  ظاہر کرتے ہوئےکہا ہے کہ انہیں کبھی بھی خواتین کی مخصوص نشست حاصل کرنے کی خواہش نہیں تھی اور نہ ہی وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس حوالے سے عمران خان کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ قصوری نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان اس شخص کا نام بتائیں جس نے ان کے کان بھرے اور غلط معلومات فراہم کیں۔ فوزیہ قصوری کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کیلئے صرف عمران خان ہی نے نہیں بلکہ انہوں نے بھی بہت محنت کی تھی۔ تحریک انصاف ان کی جماعت ہے وہ اسے کبھی خیر آباد نہیں کہیں گی۔ فوزیہ قصوری کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان سے ملاقات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ جبکہ انہیں کسی عہدے یا ٹکٹ کا ہرگز کوئی لالچ نہیں ہے۔