خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی نے کم عمر بچھڑوں کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی

 
0
501

بچھڑوں کو ذبح کرکےان کا  گوشت چھوٹے جانوروں کے گوشت کے ساتھ ملا کر بیچا جاتا ہے: ترجمان فوڈ اتھارٹی

پشاور ،اپریل 10(ٹی این ایس):  خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی نے کم عمر بچھڑوں کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ  میں جگہ جگہ کم عمر بچھڑوں کو ذبح کرکےان کا  گوشت چھوٹے جانوروں کے گوشت کے ساتھ ملا کر بیچا جاتا ہے۔

ترجامن نے کہا کہ  کم عمر بچھڑوں کو ذبح کرنے سے جانوروں کی نسل کشی ہورہی ہے۔ اور اسکو روکنے کے لئے عائد پابندی کا پالن نہ کرنے پر بھاری جرمانہ اور دوکان سیل کیا جائے گا۔