عوام 2018 میں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کریں گے ‘ نواز شریف

 
0
406

اسلام آباد ،نو مبر02(ٹی این ایس): سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی تصادم کی راہ اختیار نہیں کی بلکہ ہمارے ساتھ تصادم کیا گیا‘ کوئی بے اصولی کی اور نہ ہی آئندہ کچھ کریں گے‘ اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں‘ عوام 2018 میں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔ جمعرات کو نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کے مشاورتی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کوئی تصادم کی راہ اختیار نہیں کی۔

ہمارے ساتھ تصادم کیا گیا۔ کوئی بے اصولی کی اور نہ آئندہ ایسا کچھ کریں گے۔ مقدمات کا سامنا کرنے کے لئے ہی آیا ہوں۔ مقدمات سے گھبرانے والا نہیں ہوں اقتدار نہیں اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ عوام 2018 میں ایک بار پھر مسلم لیگ پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔