پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،بلاول بھٹوزرداری کا اتوارکو ملک گیر احتجاج کا اعلان

 
0
334

کراچی نومبر 3(ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیاہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اتوار کو احتجاج کی کال دی ہے۔بلاول بھٹو کی ہدایت پر تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر پریس کلب کے سامنے مظاہرے کیئے جائیں۔پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں پارٹی کارکن اتوار کو احتجاجی مظاہرے کریں گے۔