پاک بحریہ اور کسٹمز نے کھلے سمندر میں مشترکہ آپریشن کے دوران شراب ضبط کر لی

 
0
144

کراچی۔25ستمبر (ٹی این ایس):پاک بحریہ اور کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ گوادر نے اورماڑہ کے قریب کنڈ ملیر کے سمندر میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے تقریبا 5400 بوتلوں پر مشتمل شراب کی کھیپ قبضہ میں لے لی،ضبط کی گئی شراب کا تخمینہ 70.5 ملین روپے لگایا گیا ہے۔

پاک بحریہ سے ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انسداد منشیات کا کامیاب مشترکہ آپریشن پاکستان کی سمندری حدود میں تمام غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور سمندری تحفظ کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کائوشوں کا مظہر ہے۔

پاک بحریہ ملکی ساحلی پٹی اور سمندر میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح چوکس ہے اور خطے میں بحری سکیورٹی کو یقینی بنانے میں مئوثر کردار ادا کر رہی ہے۔