مشق ’’امن مشن 2021 ‘‘ ڈونگز ٹریننگ ایریا روس میں اختتام پذیر ہوگئی

 
0
277

راولپنڈی ۔25ستمبر (ٹی این ایس):مشق امن مشن 2021 کی اختتامی تقریب ڈونگز ٹریننگ ایریا ، اورین برگ ریجن روس میں منعقد ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر سنٹرل ملٹری ضلع روس کے کمانڈر کرنل جنرل الیگزینڈر لیپین مہمان خصوصی تھے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کے فوجی دستوں نے مشقوں میں حصہ لیا اور ایک دوسرے سے تجربات کا تبادلہ کیا۔