راولپنڈی انسٹیٹوٹ آف یورولوجی کا اگر15 مئی تک افتتاح نہیں ہوا تو ایک سال التواء کا شکار ہو جائے گا، حنیف عباسی

 
0
618

راولپنڈی اپریل 17(ٹی این ایس)مسلم لیگ کے مرکزی رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عوامی نوعیت کے جاری منصوبوں کے فنڈز روکنے کی بھی ہدایت کی ہے، ان فنڈز کا ووٹر سے کوئی تعلق نہیں، طاقت ور لوگوں سے کہوں گا، راولپنڈی انسٹیٹوٹ آف یورولوجی 15 مئی تک افتتاح نہیں ہوا تو ایک سال التواء کا شکار ہو جائے گا، وہ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی کے پی کے کا 30 فیصد سنبھال رہا ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ ووٹ نواز شریف نے نام پر ملنے ہیں ، جولوگ روز کہتے ہیں کہ ہم کام نہیں کرتے، ہم کام کررہے ہیں، اس کام کو تو ہونے دیں، ایک نہیں ، نوازشریف پر ایک ہزار ٹکٹ وار کےپھینک دیں۔راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یور الوجی کی تکمیل میں تاخیر سے متعلق حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا 15 20 روز میں افتتاح ہونا تھا، مگرفنڈز نہ ملے تو ایک سال التواء ہوگا، لاکھوں مریضوں نے مستفید ہونا تھا، اس میں تاخیر کا کون ذمہ دارہوگا ۔سال پہلے تک تاخیر کا شکار تھا، اب نہیں ہے، اب تو ہسپتال کی مشینری آنے والی ہے۔