ملازمین کوتنخواہ کی عدم ادائیگی، میرشکیل الرحمان عدالت میں پیش نہ ہوئے، کل دوبارہ طلب

 
0
362

اسلام آباد اپریل 17(ٹی این ایس): جیو نیوز کےملازمین کوتنخواہ کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت میں عدالتی حکم کے باوجود جیو/جنگ کےمالک میر شکیل الرحمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، سپریم کورٹ نے میر شکیل کو کل دوبارہ طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جیو نیوز کے ملازمین کوتنخواہ کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں عدالتی حکم کے باوجود جیو/جنگ کےمالک میر شکیل الرحمان عدالت پیش نہیں ہوئے۔جس کے بعد سپریم کورٹ نے میر شکیل کو کل دوبارہ طلب کر لیا اور کہا کہ میر شکیل ہر صورت ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہر بڑے بندے کو کمردرد ہی ہوتا ہے، حامد میرآپ نے کہا تھا میرشکیل کو لے کرآئیں گے، آج کہا جارہا ہے میرشکیل کو آگاہ کردیا ہے۔جیو کے نمائندے نے کہا تھوڑاسا وقت فراہم کریں میرشکیل عدالت میں پیش ہوں گے، جس پر چیف جسٹس نے کہا دبئی سے آنے کے لئے دو گھنٹے لگتے ہیں۔جیو کےسی او او کا کہنا تھاعدالت کی جانب سے شارٹ نوٹس دیا گیا،شارٹ نوٹس کے باعث میر شکیل پیش نہیں ہوسکے۔.بعد ازاں کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔