اخبارات میں چند خبروں سے عوامی رائے نہیں بدلتی ۔شاہدخاقان عباسی

 
0
325

لندن ،نو مبر04(ٹی این ایس): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انصاف کا پہلا تقاضہ ہے کہ یہ ہوتا ہوا نظر آئے۔اخبارات میں چند خبروں سے عوامی رائے نہیں بدلتی۔اسموگ ایک قدرتی عمل ہے،وقت کے ساتھ اس پر قابو پالیں گے۔ انصاف عدالتوں میں ہوتا ہے اور عدالتیں اپنے رویے سے ہی یہ ثابت کریں گی کہ انصاف ہو رہا ہے یا نہیں۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف مقدمات عدلیہ کے کندھوں پر بھاری بوجھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کے ساتھ انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے  شکوک ظاہر کئے جا رہے ہیں کہ نواز شریف کو انصاف نہیں مل سکے گا کیونکہ جونیئر عدالتیں سپریم کورٹ کے زیر اثر ہیں۔شاہد خاقان عباسی فیو چر آف پاکستان 2017ءمیں شرکت کے لئے لندن پہنچے ہیں ،وہ تقریب سے کلیدی خطاب بھی کریں گے۔کانفرنس اس اعتبار سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ اس میں پہلی مرتبہ پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن )اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ممتاز راہنماﺅں کو ایک جگہ جمع کیا گیا ہے۔وزیر اعظم کے اقتصادی امور کے خصوصی معاون مفتاح اسماعیل اور سینیٹر عبدالقیوم جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان اور قمر زماں کائرہ کانفرنس میں اظہار خیال کریں گے۔