مجھے جھوٹا کہنے پر خدا واجد ضیاء کو معاف نہیں کرے گا ،کیپٹن (ر)صفدر

 
0
539

اسلام آباد ،نو مبر04(ٹی این ایس):سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ آستانے کے گدی نشین ہیں ،واجد ضیاء نے انہیں جھوٹا کہا ہے جس پر خدا واجد ضیاء کو کبھی معاف نہیں کرے گا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی پیشی کے بعد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ نے انہیں جھوٹا کہا ہے ، میں ایک آستانے کا گدی نشین ہوں ۔خدا اس پر واجد ضیا ء کو کبھی معاف نہیں کرے گا ۔ کیپٹن (ر)صفد ر نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ خدا جلد میری سنے گا اور واجد ضیا کی چھٹی یو جائے گی۔