کویت ،30 سال سے کم عمر کے غیرملکی ملاذمین کو کام پر رکھنے پر پابندی

 
0
668

 

کویت سٹی,نومبر04(ٹی این ایس): مقامی ذرائع کے مطابق کویت میں 30 سال سے کم عمر غیرملکی کارکنوں کو کام پر رکھنے پر پابندی ہوگی۔ بعض پیشوں میں کمپنیوں کو غیرملکی کارکنوں کی تعداد میں 25 فیصد کمی کرکے ان کی جگہ نئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔ مقامی ذرائع کے مطابق پبلک اتھارٹی آف مین پاور نے فیصلہ کیا ہے کہ 2018میں 30 سال سے کم عمر ڈپلومہ کے حامل غیرملکیوں کارکنوں کا کام پر نہیں رکھا جائے گا۔

تاہم جو لوگ پہلے ہی کویت میں کام کررہے ہیں انکی تعلیمی ڈگری جو ملک میں داخلے کے وقت رجسٹرکروائی گئی تھی میں تبدیلی ممکن نہیں۔ اعلی ڈگری کے حصول کی صورت میں غیرملکی کارکن اگر اسے سسٹم میں رجسٹر کروانا چاہتا ہے تو انہیں نئے ویزے پر آنا پڑے گا۔ اسی طرح نجی شعبے کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ترغیب دینے کے لئے آئندہ سال بعض پیشوں میں کارکنوں کی تعداد میں25 فیصد کمی کی ہدایت کی جائے گا تاکہ یہ ادارے کارکنوں کے بجائے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔