سی ٹی ڈی کی پشاور میں کارروائی‘کالعدم تنظیم کے 3 کارندے گرفتار

 
0
372

پشاور،نومبر04(ٹی این ایس) : قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ سی ٹی ڈی نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم کے 3 کارندے گرفتار کرلئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان فردوس چوک کے قریب پمفلٹ تقسیم کررہے تھے اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہوئے لوگوں کو کالعدم تنظیم میں شمولیت کی دعوت دے رہے تھے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والا عرفان اللہ اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے محمد یوسف اور اکرام اللہ شامل ہیں جنہیں مزید تفتیش کے لئے حراستی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔