سپریم کورٹ:جہانگیرترین کی برطانیہ میں56 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی12ایکڑجائیداد کی ٹرسٹ ڈیڈ جمع

 
0
409

اسلام آبادنومبر ۵(ٹی این ایس): تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیرترین کی نااہلی کیلئے ن لیگی رہنماء حنیف عباسی کی درخواست پرسماعت7نومبرکو ہوگی،سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کریگا،ٹرسٹ ڈیڈ کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ جہانگیرترین نے2011 میں ٹرسٹ بنایا،زیرانتظام شائنی ویولمیٹڈ آف شورکمپنی ہے،ٹرسٹ کیصوابدیدی بینفشریزجہانگیرترین اوراہلیہ
ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین کی برطانیہ میں56 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی12ایکڑجائیداد کی ٹرسٹ ڈیڈ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔ ٹرسٹ ڈیڈ کی دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جہانگیرترین نے2011 میں ٹرسٹ بنایا،زیرانتظام شائنی ویولمیٹڈ آف شورکمپنی ہے۔ ٹرسٹ ڈیڈ 150 سال کے لیے تشکیل دیا گیا۔ جہانگیرترین کی وفات کی صورت میں ان کی اہلیہ،بچیاور پوتیپوتیاں بنیفشری ہوں گے۔جہانگیرترین کی ہدایت پرٹرسٹی بینک رقم جہانگیریاکسی دوسریبینفشری کومنتقل کرے گا۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین کی نااہلی کیلیے مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کی درخواست پرسماعت7 نومبرکو ہوگی۔ سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کریگا۔ واضح رہے سپریم کورٹ نیجہانگیرترین کے وکیل کوگزشتہ سماعت پرٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانیکا حکم دیا تھا۔