تحریک انصاف نے   تمام اسمبلیا ں تحلیل کرکے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا

 
0
363

اسلام آباد، نومبر 06 (ٹی این ایس):  تحریک انصاف نے   تمام اسمبلیا ں تحلیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ قبل از وقت انتخابات چاہتی ہے۔

تحریک فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قبل ازوقت انتخابات چاہتی ہے،ہم انتخابات میں تاخیرنہیں چاہتے۔ انھوں نے کہا ہے کہ تمام اسمبلیاں قبل ازوقت توڑ کر الیکشن کروائے جائیں۔ قومی و صوبائی اسمبلیاں قبل ازوقت توڑنے کیلئے اتفاق رائے پیدا کیا جائے ۔پی ٹی آئی بھی کے پی اسمبلی توڑ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندی بل پرمزید غوروفکرہونا چاہیے۔ بل پر فوری منظوری نہیں چاہتے۔حلقہ بندی کی بنیاد پرالیکشن قبول نہیں۔

۔ ۔ فواد چوہدری نے کہاکہ حلقہ بندیوں کا بل مشترکہ مفادات کونسل میں لے جایا جائے۔ پیپلزپارٹی کی طرح پی ٹی آئی بھی حلقہ بندیوں کابل مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے پرمتفق ہے۔انھوں نے کہا کہ جمہوریت کی روح الیکشن ہے مردم شماری نہیں ہے۔