شریف خاندان کے ہمدرد 5شہزادے بھی گرفتار

 
0
331

لاہور ،نو مبر06(ٹی این ایس):شریف خاندان کی مصیبتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ سعودی عرب میں گرفتار ہونے والے شہزادوں میں 5شہزادے وہ بھی ہیں جو شریف خاندان کے لئے نرم گوشہ رکھتے تھے ،دو شہزادے حسن اور حسین نواز کے کمپنیوں میں حصے دار بھی بتائے جاتے ہیں ،شریف فیملی نے حالیہ دنوں میں اپنے مسائل حل کروانے کے لئے ان شہزادوں کو استعمال کرنے کی کوشش کی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر شہزادوں کے اثاثے منجمد کئے گئے تو شریف فیملی کے اثاثے بھی متاثر ہوں گے ۔

شہزادوں نے دبئی میں مختلف ناموں کے ساتھ کاروبار کر رکھا تھا ۔ شہزادوں نے نواز شریف کے ساتھ ملنے سے اس لئے ا نکار کیا تھا کیونکہ ان کے خلاف باقاعدہ انکوائری کی جا رہی تھی اور نواز شریف کو واضح یہ پیغام بھی دیا تھا کہ خود کرپشن کے خلا ف بری جنگ لڑ رہے ہیں ۔ اس لئے وہ کرپشن میں کسی اور کا ساتھ نہیں دے سکتے ، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سعودی شہزادوں میں اور وزرا میں سے کچھ کے نام بھی نام بھی پانامہ اسکینڈل میں بھی شامل ہیں ۔