اسلام آباد ،نو مبر08(ٹی این ایس):سابق وزیراعظم نواز شریف پر نیب کے تین ریفرنسز میں دوبارہ فرد جرم عائد کی گئی ہےلیکن ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز ی سماعت کی۔اس موقع پر نواز شریف کی موجودگی میں ان پر ایک مرتبہ پھر تینوں ریفرنسز میں فرد جرم عائد کی گئی اور جج محمد بشیر نے انہیں فرد جرم کے نکات پڑھ کر سنائے۔سابق وزیراعظم نے تینوں ریفرنسز میں صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فیئر ٹرائل کے حق سے محروم کیا گیا اور میرے بنیادی حقوق سے انکار کیا گیا۔اس سے قبل ان کی غیر موجودگی میں پیش ہونے والے نمائندے ظافر خان کے ذریعے نواز شریف پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔