اسحاق ڈار نےظافر خان ترین کو اپنا نمایندہ مقرر کیا ہے ،معاون وکیل عائشہ حامد

 
0
373

اسلام آباد ،نو مبر 08(ٹی این ایس): اسحاق ڈار کی معاون وکیل عائشہ حامد نے عدالت میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عدم حاضری کا عذر پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرےموکل پہلے ڈاکٹر کی رپورٹس اور انجیو گرافی سے مطمئن نہیں اس لیے دوسرے ڈاکٹر کے پاس جا رہے ہیں۔ظافر خان ترین کو اسحاق ڈار نےاپنا نمایندہ مقرر کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں ٹرائل بذریعہ نمائندہ چلانے کی درخواست دائرکی۔

محمد بشیر اسحاق ڈار کے خلاف نیب کی جانب سے دائر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کی ۔اس موقع پراسحاق ڈار کی معاون وکیل عائشہ حامد نے عدالت میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عدم حاضری کا عذر پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرےموکل پہلے ڈاکٹر کی رپورٹس اور انجیو گرافی سے مطمئن نہیں۔میرے موکل دوسرے ڈاکٹر کے پاس تشخیص کے لیے جارہے ہیں۔ظافر خان ترین کو اسحاق ڈار نےاپنا نمایندہ مقرر کیا ہے۔ استثنا اور نمایندہ مقرر کرنے کی درخواست پرفریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔جس کے بعد عدالتی کاروائی میں وقفہ لے لیا گیا ہے۔