راولپنڈی یو سی 36 کی قیمتی اراضی پر لینڈ مافیاقابض،بلدیاتی نمائندوں کا حکومت پنجاب سے مافیہ کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ

 
0
607

راولپنڈی نومبر9(ٹی این ایس) راولپنڈی کی یو نین کونسل 36 میں لینڈمافیا سرگرم ہو گیا ،کروڑوں روپے کی اراضیات پر قبضہ کرکے یو سی 36 کے باسیوں کی مشکالات میں اضافہ کر دیا۔تفصیلات کےمطابق میئر راولپنڈی سردار نسیم خان کی یونین کونسل میں راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی قیمتی اراضی پر قبضہ مافیا نے ڈیرے ڈال دیے۔

ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کے بچوں کی تعلیم کے لیے کوئی سکول نہیں اور نا ہی غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے کوئی گراونڈ ہے نہ ہی کوئی پارک کا انتظام ہے
۔لارڈ میٹر سمیت یونین کونسل کے تمام عوامی نمائندے قبضہ گروپ کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں۔ منتخب نمائندوں نے ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی اس زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کروایا جائے۔