چہلم کے جلوس میں ہزاروں عزاداروں کی شرکت 

 
0
500

اسلام آباد، نومبر 09 (ٹی این ایس):  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام حسین  رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس ٹو سے نکالا گیا، جو مختلف روائتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس اسی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔

جلوس میں جڑواں شہروں سے خواتین، بچے اور بڑوں سمیت ہزاروں عزاداران امام حسین رضی اللہ عنہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جن میں جلوس کی فضائی نگرانی تھی۔ جلوس میں گلگت اور پاراچنار سمیت مقامی دسیوں دستے لگائے گئے، جنہوں نے ماتم داری کی اور نواحہ خوانی کرکے شہداء کربلاء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر زنجیر زنی بھی کی گئی جبکہ مقررین نے شہداء کربلاء کے پیغام کو پیش کیا۔