لاہور ہائیکورٹ ، نیب مقدمات کی سماعت کے لئے دو رکنی بنچ تشکیل

 
0
317

لاہور ،نو مبر10(ٹی این ایس): لاہور ہائیکورٹ میں نیب سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لئے جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں نیا دو رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سید شبیر حسین شاہ نے ججز روسٹر جاری کر دیا ہے۔روسٹر کے مطابق جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس سید شہباز علی رضوی پر مشتمل نیا دو رکنی بنچ 13 سے 22 نومبر تک نیب سے متعلق کی سماعت کرے گا جبکہ نیب مقدمات کی سماعت کرنے والے بنچ کے سربراہ جسٹس مرزا وقاص روف 13 نومبر سے 22 نومبر تک روالپنڈی بنچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔