گرین ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق ،3 جھلس کو زخمی ہو گئے

 
0
589

لاہور 13جون(ٹی این ایس) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ گرین ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق اور 3 جھلس کو زخمی ہوگئے۔گرین ٹاؤن میں رات گئے مزدور چھت کے لینٹیر کا کام مکمل کرنے کے بعد واپس گھر جارہے تھے کہ اچانک مکسر مشین بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جسکی وجہ سے مین تار مشین پر جاگری اور پانچ مزدور جھلس گئے جن میں سے دو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت ، اللہ دتہ ، غلام رسول کے نام ہوئی ہے۔ ڈاکڑز کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔جاں بحق ہونے والے مزدور کے بھائی کا کہنا تھا کہ وہ کنسٹرکشن کرنے والی مشین کو دھکا لگا رہے تھے کہ اچانک مشین بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی۔زخمی ہونیوالوں میں غلام فرید ، نصیراحمد ، فقیرحسین شامل ہیں ۔ کرنٹ لگنے سے جھلسنے والے تمام افرادکا تعلق اوکاڑہ سے ہے جو محنت مزدوری کے لئے لاہور میں رہائش پذیر تھے ۔