فاروق ستار نے ارشد وہرہ کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

 
0
293

کراچی نومبر 10(ٹی این ایس) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر کے عہدے سے ہٹایاجائے اور نااہل کیاجائے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ کو عہدے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن کوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ارشد وہر ہ کا ایم کیو ایم چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شامل ہونا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے اس لیے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے اور ان کی نااہلی کا نوٹی فیکشن جاری کیا جائے۔فاروق ستار کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط ارشد وہرہ کی خالی سیٹ پر ضمنی الیکشن کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنے کے بعد کے ایم سی حکام نے میئر کراچی وسیم اختر کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی میئر ارشد وہرہ سے سیکریٹری کی خدمات واپس لے لی تھیں، اس کے علاوہ ڈپٹی میئر کے پروٹوکول میں وارڈنز کی 2 موبائل بھی تھیں جنہیں ایندھن کی فراہمی بھی بند کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دونوں قبل ایم کیوایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے شہر قائد کے ڈپٹی میئر ارشد وہرا ایم کیو ایم کو چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔