دنیا و آخرت میں کامیابی کے لئے حق تعالی ٰکے احکامات ،نبی پاکﷺ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا‘ مقررین

 
0
379

رائے ونڈ نومبر 11(ٹی این ایس ) سالانہ عالمی67واں تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں گزشتہ روز خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت حاجی عبد الواہاب،مولانا طارق جمیل،مولانایعقوب،احمد لاٹ نے اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی پاکؐ کے ارشادات پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے امت کو دین سیکھنے اور سکھانے کی تلقین کی اور کہا کہ دین سیکھنے کی پاکستان میں سب سے بڑی درس گاہ رائیونڈ تبلیغی مرکز ہے، اس مر کز میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے دین سیکھ بھی رہے ہیں اور سیکھانے کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے ایمان والو کے دو کلمہ ہیں پہلے کلمہ میں اللہ تعالی کی واحدانیت اور دوسرے میں اللہ کی اطاعت کرنے کی تلقین کی گئی ہے مگر ہم اپنے خالق حقیقی کی اکثر ناشکری کرتے ہیں اور اسی گمراہی کے سبب ہم دنیاوی آفتوں میں اکثر مبتلا رہتے ہیں،اس پنڈال میں آ ج اپنے خالق حقیقی سے وعدہ کرنا ہو گا،ہم سیدھی راہ اختیار کریں گے اور اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں تاکہ ہم سب کی فلاح ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ اے مسلمانوں اگر دنیا و آخرت میں سرخروئی و عزت اور کامیابی چاہتے ہو تو حق تعالی ٰکے احکامات اور نبی پاکؐ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا، آج ملت اسلامیہ جہالت اور ناخواندگی کے اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہے ،بے تحاشہ فضول خرچی دنیاوی رسم و رواج کی دلدل میں پھنس کر رسواہو رہی ہے،اے مسلمانوں مسلمان بنو “کی آواز زور شور سے بلند کی جائے، اللہ رب العزت نے مسلمانوں کی ہدایت کا انتظام ہر زمانے میں جاری رکھنے اورا پنی حکمت اور اپنے علم کے تحت کبھی قوم در قوم کبھی قبیلہ در قبیلہ سلسلہ ہدایت و رشد کو جاری رکھا ۔

انہوں نے کہا کہ تبلیغ کا سلسلہ اور محنت کرنے والوں کو انبیاء اور رسل کے نام سے موسوم فرمایا اور جس قوم کے لیے جن اصولوں کو اللہ تعالی نے مناسب سمجھا وہی اصول محنت کرنے والوں کو بذریعہ وحی یا الہام عطا فرمایا گیا یہ سلسلہ نبی آخر الزماں ؐکو ہدایت کا ہادی اور امام قرار دے کر بھیجا گیا حضور اکرم ؐکے طریقہ تبلیغ میں صبرو استقامت کا عنصر نما یاں تھادائمی حق و صداقت کی مخالفت اور سختی جس قدر بڑھتی اس قدر تبلیغ کی شدت زیادہ ہوجاتی صحابہ اکرام رضی اللہ عنہما اور انکے تابعین اور اولیاء اکرام تک یہ فرائض اس طرح انجام پاتے رہے۔