معروف سندھی رہنماء اور دانشور  رسول بخش پليجو کے چہلم کی تقریب، سسئی پلیجو ،ڈاکٹر رسول بخش خاصخيلی  اورقادر مگسی سمیت متعدد سندھی سیاسی و سماجی رہنماؤں کی شرکت

 
0
1521

ٹھٹھہ، جولائی 14 (ٹی این ایس): سندھ کی عظیم سیاسی شخصیت، دانشور  اورقومی عوامی تحریک کے سربراہ سندھیانی تحریر اور سندھی شاگرد تحریک کے بانی رسول بخش پليجو کے چہلم کی رسومات انکے آبائی شہر جھنگ شاھی شہر کے گوٹھ منگر خان پليجو میں ادا کی گئیں۔ تقریب کا آغاز مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی کے ساتھ پھولوں کی چادر چڑھا کر کی گئی۔ اس موقع پر انکی لکھی ہوئی تصانیف کی رونمائی کی گئی۔

تقریب میں سندھ کی مشہور شخصیات سینیٹر سسئی پلیجو قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رسول بخش خاصخيلی، سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ قادر مگسی سرائیکی تحریک کے رہنما شفیق حسین بخاری نامور پوئٹری رائیٹر گل حسن کلمتی یوسف شاہین مشہور آرٹسٹ شیما کرمانی خاتون رہنما حورالنسا پلیجو سرتاج چانڈیو سید خدا ڈینو شاہ غلام نبی کھوسو اور دیگر نے مرحوم رسول بخش پليجو کی سوانح حیات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رسول بخش خاصخيلی نے کہا کہ رسول بخش پليجو پاکستان کی عظیم شخصیت تھے۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ قادر مگسی نے کہا کہ انکا شمار ملک کے صف اول کی مدبرین اور اعلیٰ شخصیات میں ہے اور سینیٹر سسئی پلیجو نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ  انکے بچھڑنے سے ملک زخیم معلومات اور قردار سے محروم ہوگیا ہے۔

اس موقع پر دیگر مقررین نے کہا کہ  کہ پاکستان اور ایشیاء کے عظیم شخصیت تھے انہوں نے متنازعہ مسائل پر اپنی جدوجہد مرتے دم تک جاری رکھی وہ صرف سیاسی شخصیت ہی نہیں بلکہ سماجی ادبی اور شعبہ وکالت سے منسلک رہے انہوں نے مختلف کتابیں تحریر کیں ون یونٹ کالاباغ ڈیم ذوالفقار آباد گوراڑو ڈیم کے خلاف انکی چلائی ہوئی تحریک پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب کے اختتام سے قبل انکی تصانیف کی مھورت کروائی گئی اور مختلف فنکاروں نے مرحوم پر کی گئی شاعری پیش کی جسے فنکاروں نے سر اور تال کے ساتھ ملا کر خوب داد وصول کی.